تعلیمی بجٹس میں یہی کٹوتی ہوتی رہی تو کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے تک مزید ا میلین پاکستانی بچے اسکولوں سے باہر ہوں گے

0
332
out-of-school children/اسکولوں بچے

“کورونا وائرس کی عالمی وباء سے پہلے ہی پاکستان میں پونے تین کروڑ بچے اور بچییاں اسکولوں سے باہر تھے۔ وباء سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد اس تعداد میں کم سے کم دس لاکھ مزید بچوں کا اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔” ان خیالات کا اظہار پاکستان یوتھ چینج ایڈوکییٹس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اریبہ شاہد نے ادارے کے زیر اہتمام ایک ویبینار میں کیا۔

Areebah Shahid

Read: More Than 1 Million Pakistani Children To Drop-out Of Schools After the COVID Emergency Unless More Public Investment Is Made In Education

تعلیمی کارکنونوں اور سینئرصحافیوں نے ملک بھر سے اس ویبینار میں شرکت کی اور پاکستان میں موجود تعلیمی ہحران میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

out of school children virtual event

ویبینار کے دوران ماہر معاشیات عاصم بشیر نے شرکاء کے ساتھ حال ہی میں شائع ہونے والےاپنے وائٹ پیپر

Public Investment in Education: COVID-19 & Other Past Emergencies,”

کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی بجٹس میں کٹوتی پاکستان میں معمول کی بات ہے اور اس کٹوتی کا کورونا وائرس جیسے ہنگامی حالات سے کچھ بہت لینا دینا نہیں ہے۔ “ہم نے اس وائٹ پیپرکے لیے پچھلی دو دہائیوں میں ہنگامی اور غیر ہنگامی سالوں کا موازنہ کیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں قسم کے سالوں میں تعلیمی ترقیاتی بجٹس کو متاواتر کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا ۔”

Asim Bashir Khan

صحافی ضرار کھوڑو نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، “اگرچہ پاکستان  بہت سارے مسائل سے دو چار ہے اور آبادی میں اضافے کے ساتھ یہ مسائل مزید  بڑھیں گے ، تاہم اہم بات یہ ہے کہ ہم ہمت نہ ہار دیں اور حکومتی سطح پر اصلاحی عمل کو  فوری طور پر شروع کیا جائے۔”

Zarrar Khuhro

بریٹش پاکستانی، جارج فلٹن کے مطابق، تعلیم کی اہمیت کو معاش، سیکیوریٹی اور کلیمیٹ چینج جیسے مسائل کے پس منظر میں بیان کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اور سیاستدان دونوں اسکی موروثی اہمیت کو بہتر طریقے سے سمجھ پائیں۔

George Fulton

سماجی مبصرفصی زکا نے اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری پر زور دیا۔ یہ ویبینار پاکستان یوتھ چینج ایڈوکییٹس کی حال ہی میں شروع کردہ ایک سماجی مہم کا حصہ تھا۔ اس مہم کا مقصد پاکستان میں تعلیم میں حکومتی سرمایہ کاری میں بہتری لانا ہے۔

Fasi Zaka

:آپ یہاں پورا سیشن دیکھ سکتے ہیں