جعلی خبروں سے بچنے کے لیے 8 آسان حل

0
63
Fahad Mustafa (Fake news)

انٹرنیٹ کے ذریعے خبریں تیزی سے آپ تک پہنچ تو جاتی ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں کہ  آپ تک پہنچنے والی ہر خبر سچ بھی ہو۔ تو آخر ہم اسلی اور جعلی خبروں کے بیچ فرق کیسے بتا سکتے ہیں؟ آئیں، ہم اِس بلاگ میں ایسے 8 آسان طریقوں پر بات کریں کہ جن کو برُوئے کار لا کر ہم جعلی خبروں کی تشخیص باآسانی سکتے ہیں۔ یہ رہنمائی آپ کو آن لائن خبروں کی جانچ میں مدد دے گی اور آپ کو جعلی خبروں سے محفوظ رکھے گی۔

1۔ صرف پوسٹ پڑھنا کافی نہیں، سورس کی جانچ بھی اہم ہے

آن لائن خبروں کو حقیقت ماننے سے پہلے خود سے یہ سوال ضرور کریں:

۔ اِس خبر کا پس منظر کیا ہے؟

۔ کیا یہ کسی معروف اور مستند نیوز چینل، اخبار  یا صحافی کی ویب سائٹ/اکاؤنٹ ہے؟

۔ اگر ویب سائٹ ہے تو کیا اُس پر “ہمارے بارے میں” کا صفحہ اور رابطے کی تفصیلات موجود ہیں؟

انتباہی علامت: ایسی ویب سائٹ جس کا یو۔آر۔ایل یعنی نام عجیب ہو، اور اُس پر اشتہارات کی بوچھاڑ ہو جعلی خبروں کا مرکز ہو سکتی ہے۔

2۔ ہیڈ لائنز کا مقصد آپ کو کِلک کرنے پر اُکسانا ہے؛ فوراً یقین نہ کریں!

ہیڈ لائن پڑھتے ہی:

۔ جذباتی ہو کر فوراً ردِعمل نہ دیں۔

۔ جعلی خبریں جذباتی ہیڈ لائنز پر پلتی ہیں، جیسے: “آپ یقین نہیں کریں گے کہ ابھی کیا ہوا۔۔۔

ہمیشہ پوری خبر پڑھیں اور اس کے ذرائع کی جانچ کریں۔

3۔ مصنف کو دیکھیں

خفیہ یا نامعلوم مصنف ≠ قابل اعتماد

ایک مستند مضمون میں عام طور پر یہ چیزیں شامل ہوتی ہیں:

۔ مصنف کا پورا نام

۔ مصنف کا مختصر تعارف یا بائی لائن

۔ مصنف کے دیگر شائع شدہ کام

اگر کسی مضمون میں مصنف کا نام نہ ہو یا صرف ایڈمن لکھا ہو، تو ایسی خبر پر فوری اعتماد نہ کریں اور محتاط رہیں۔

4۔ ثبوت اہم ہیں۔ ذرائع کہاں ہیں؟

صرف “ماہرین کے مطابق” لکھ دینا کافی نہیں ہوتا۔ معتبر خبریں ہمیشہ مستند ذرائع سے جُڑی ہوتی ہیں، جیسے کہ تحقیقی مطالعات، سرکاری بیانات یا حکومتی نوٹیفیکیشنز۔\

5۔  تاریخ کی تسدیق کریں: پرانی خبر، نیا ہنگامہ

کسی بھی سنسنی انگیز خبر کو ماننے سے پہلے اُس کی تاریخِ اشاعت ضرور دیکھیں۔ پرانی خبریں اکثر دوبارہ گردش میں آ جاتی ہیں اور لوگ انہیں تازہ سمجھ کر نیا ہنگامہ برپا کر دیتے ہیں۔

6۔ کیا یہ خبر ہے یا صرف ظنز و مزاح؟

کچھ ویب سائٹس اور اکاؤنٹس طنزیہ مواد شائع کرتے ہیں لیکن واضح نہیں کرتے کہ یہ مذاق ہے۔ کیا آپ نے کبھی “ریج بیٹ” کے بارے میں سنا ہے؟

اگر خبر بہت زیادہ حیران کُن یا مضحکہ خیز محسوس ہو تو غالب امکان ہے کہ یہ جعلی یا طنزیہ ہے۔

7۔ اپنے تعصبات کو نظر میں رکھیں

ہم اکثر اُن باتوں پر جلدی یقین کر لیتے ہیں جو ہماری اقدار سے ملتی جُلتی ہوں—اسے “تصدیقی تعصب” کہتے ہیں۔

رکیں اور خود سے پوچھیں:

“کیا میں تب بھی اس پر یقین کرتا/کرتی اگر یہ بیانیہ مخالف نقطہ نظر کی حمایت کر رہا ہوتا؟”

8۔  شک ہو تو تصدیق کریں

حقائق کی جانچ کرنا نہ صرف ضروری ہے بلکہ ذہانت کی علامت بھی ہے۔

تصدیق کے لیےمعتبر ذرائع، جیسے کہ، معروف خبر رساں ادارے ، حکومتی ویب سائٹس یا آزاد فیکٹ چیکنگ ویب سائٹس استعمال کریں۔

یاد رکھیں، انٹرنیٹ پر موجود ہر خبر سچ نہیں ہوتی۔ تحقیق اور تنقیدی سوچ جعلی خبروں کے خلاف آپ کے بہترین ہتھیار ہیں!