رمضان میں یہ 5 چیزیں نہ تو افطار کی میز پر اچھی لگتی ہیں اور نہ ہی آپ کی سوشل میڈیا فیڈ پر

0
47
5 Things That Don't Belong on Your Iftar Table or on your Feed

جب ہم افطار کے لیے بیٹھتے ہیں تو ہم محتاط ہوتے ہیں۔
آواز دھیمی رکھتے ہیں۔
الفاظ سوچ سمجھ کرادا کرتے ہیں۔

رمضان ہمیں صرف کھانے پینے سے نہیں روکتا، بلکہ یہ ہمیں غصے، انا اور تکلیف دہ گفتگو سے بھی باز رہنا سکھاتا ہے۔ یہ خود پر قابو پانے کی تربیت ہے۔

:اس لیے کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے ایک لمحہ رکیں — اور خود سے پوچھیں
کیا میں یہ بات افطار کی میز پر بیٹھ کر بھی اسی طرح کہہ سکتا/سکتی ہوں؟

۔ “میں تمہیں بے نقاب کر دوں گا” والا انداز1

آپ افطار کی میز پرصرف اپنی بات منوانے کے لیے کسی کو سب کے سامنے رسوا نہیں کریں گے۔
تو پھر آن لائن ایسا کیوں؟

سوشل میڈیا پر کسی کو ہدف بنا لینا، مشتعل انداز میں پوسٹ کرنا یا لوگوں کو اکٹھا کر کے کسی پر چڑھ دوڑنا وقتی طور پر آپ کو طاقتور محسوس کروا سکتا ہے — لیکن اس سے مثبت تبدیلی کم ہی آتی ہے۔

Respectful dialogue meme

اگر اصلاح ضروری ہو تو انداز میں شائستگی رکھیں، تضحیک نہیں۔
بات سمجھانا مقصد ہونا چاہیے، کسی کو ذلیل کرنا نہیں۔

2۔”فاروَڈڈ ایز رِسیوڈ” والا ڈرامہ

ہم سب نے ایسے پیغامات دیکھے ہیں جو چونکا دینے والی سرخیوں یا ڈرامائی وائس نوٹس پر مبنی ہوں۔
افطار کی میز پر بیٹھ کر آپ شاید فوراً پوچھیں گے،
”رکیں… کیا یہ واقعی سچ ہے؟”

Verify before you share GIF

یہی پوقف آن لائن بھی ضروری ہے۔ رمضان ہمیں ذمہ داری سکھاتا ہے۔
ایسا نہ ہو کہ ایک طرف آپ روزے سے ٖفیض و برکات سمیٹ رہے ہوں، اور دوسری طرف بغیر تحقیق کے پیغامات آگے بیج کر انتشار پھیلا رہے ہوں۔

شیئر کرنے سے پہلے سوچیں، تصدیق کریں — کیونکہ احتیاط بھی عبادت کا حصہ ہے۔

۔”یہ تو سب سے بیوقوفانہ بات ہے جو میں نے سنی ہے” والا رویّہ3

آپ کھجوریں بانٹتے ہوئے کسی کی سوچ یا موقف پر تنقید تو نہیں شروع کر دیتے نا؟
تو آن لائن پھر اختلافِ رائے کو توہین میں بدل کیوں کرنا؟

اختلاف ہونا فطری بات ہے۔
لیکن بے ادبی ہرگز ضروری نہیں۔

-خیالات سے اختلاف کریں
مگر ان خیالات کے پیچھے موجود انسان پر حملہ نہ کریں۔

رمضان ہمیں سکھاتا ہے کہ گفتگو میں نرمی، دلیل، اور وقار ہونا چاہیئے۔
کیونکہ اصل طاقت چیخنے میں نہیں، مہذب انداز میں بات کرنے میں ہے۔

 4۔ مغرب سے پہلے غصّے میں پوسٹنگ

روزہ میں ہم کبھی کبھی چڑچڑے ہو جاتے ہیں۔
پھر اگر کوئی اشتعال انگیزپوسٹ سامنے آ جائے تو انگلیاں صبر کرنے کی بجائے تیزی سے چلنے لگتی ہیں۔

لیکن یاد رکھیں، رمضان ہمیں ردِعمل نہیں — ضبط سکھاتا ہے۔
ہر بات کا فوراً جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔

کبھی کبھی بہترین جواب خاموشی ہوتا ہے۔
یا کم از کم اتنا انتظار کہ جذباتی اشتعال ختم ہو جائے۔

پوسٹ کرنے سے پہلے ایک لمحہ رکیں، گہری سانس لیں
کیونکہ چند سیکنڈ کا غصہ، کئی دن کی ندامت بن سکتا ہے۔

۔ انٹرنیٹ پر مباحثہ جیتنے کی ضد5

افطار کی میز کوئی مباحثے کا اسٹیج نہیں ہوتی۔
وہ ربط، تعلق اور سکون کا لمحہ ہوتی ہے۔

لیکن آن لائن ہم بحث اکثر سمجھنے کے لیے نہیں، جیتنے کے لیے کرتے ہیں۔
ہم دلیل اس لیے نہیں دیتے کہ بات واضح ہو — بلکہ اس لیے کہ ہم “صحیح” ثابت ہو جائیں۔

رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عاجزی کا وزن، حق بجانب ہونے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
ہر بحث جیت لینا کامیابی نہیں، کبھی کبھی پیچھے ہٹ جانا بھی بڑی فتح ہوتی ہے۔

یہ مہینہ صرف سحری سے مغرب تک بھوک کو قابو میں رکھنے کا نام نہیں۔
یہ ہر نوٹیفکیشن کے ساتھ اپنے غصے اور انا کو قابو میں رکھنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔

اگر کوئی ایسی بات جو آپ افطار کی میز پر بیٹھ کر نہیں کہہ سکتے،
تو اسے اسکرین کے پیچھے سے بھی نہ کہیں۔

اپنے روزے کو صرف اپنی پلیٹ تک محدود نہ رکھیں۔
اسے اپنے رویّے، اپنے الفاظ اور اپنی آن لائن موجودگی میں بھی ظاہر ہونے دیں۔

رمضان میں اپنے آن لائن رویّے کو بہتر بنانے کے مزید طریقے جاننے کے لیے نیچے دی گئی پوسٹ ضرور دیکھیں۔