.ثمینہ بیگ اپنی ٹیم کے ہمراہ کے۔۲ کی مہم جوئی کیلئے پہنچ گئی ہیں
ثمینہ بیگ ۸۶۱۱ میٹر بُلند کے۔۲ کی چوٹی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پر عزم ہیں. ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے دُنیا کی ۷ بڑی چوٹیوں کو بھی سر کیا۔ صرف یہی نہیں، دُنیا کی ۷ بلند ترین چوٹیاں جنہیں سیون سمٹس کہا جاتا ہے، ان کو بھی سر کرنے کا اعزاز ثمینہ بیگ کو حاصل ہے. کوہِ پیمائی ایک مشکل کام، جس میں ہار جیت کو بالائے طاق رکھ کر زندگی اور موت کو سامنے رکھتے ہوئے منزل کو پانا ہوتا ہے۔
پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل ۶ رکنی ٹیم کو سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے سپانسر کیا ہے۔ ڈریم کے۔۲ مہم ۲۰۲۱ کی سرپرستی کے ساتھ ملک میں اس غیر روایتی مہم جوئی کو اسپانسر کر رہی ہے
پڑھیں:“We Can Be Partners In Peace With The US, But Can’t Be Partners In Conflict,” Says PM Imran In His NA Address
ایس۔سی۔اؤکے اس اقدام سے کے۔۲ تک کوہِ پیمائی مہم کے ذریعے نوجوانوں کو کوہ پیمائی اور بُلند و بالا پہاڑوں پر کام کی ترغیب کے ساتھ ساتھ مقامی کوہِ پیماؤ ں میں اعتماد بھی پیدا ہو گا۔
اس کوہ پیمائی مہم سے سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔ ایس۔سی۔اؤ نے لِجنڈ کوہِ پیما علی سَد پارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے دُنیا کا سب سے بڑا ٹاور (علی سَد پارہ بی۔ٹی۔ایس) کے۔۲ بیس کیمپ اشکولے میں نصب کیا جس سے موبائل کوریج اور انٹرنیٹ تک رَسائی ممکن ہو گئی ہے۔
حال ہی میں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے ایس۔سی۔اؤ آئی۔ٹی پارک جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس۔سی۔اؤ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا، جو ایک اہم سنگِ میل ہے۔