بولو: پاکستان میں اہم سروسز کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم

0
182
بولو پاکستان
Image Source: Bolo Facebook

اہم سروسز کے بارے میں قابل اعتماد معلومات حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ کبھی کھبی یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کے  تفصیلات کہاں سے حاصل کی جائیں یا سروسز کے بارے میں معلومات کس سے پوچھیں؟ تاہم، پاکستان میں کچھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایسے بھی ہیں جو اس خلا کو پر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ بولو ویب سائٹ اور فیس بک پیج ایسی ہی ایک کاوش ہے۔

بولو کیا ہے اور بولو تک کیسے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے؟

بولو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اپنی ویب سائٹ اور فیس بک پیج کے ذریعے صارفین کو شناختی دستاویزات اور سماجی تحفظ کی خدمات سے متعلق تصدیق شدہ معلومات فراہم کرتا ہے۔ لوگوں تک آگاہی پہنچانے کے لیے بولو ویب سائٹ، اور فیس بک پوسٹ کا استعمال کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بولو کے پاس ماڈریٹرز کی ایک ٹیم بھی موجود ہے جو پورا ہفتہ فیس بک میسنجر پر صارفین سے موصول ہوئے سوالات کے جوابات دیتی ہے۔

Read: Two Years Of Military Lockdown In Kashmir – Here’s What Has Happened So Far

فیس بک پیج اور میسنجر

مختلف سروسز کے حوالے سے تازہ ترین اور مستند معلومات کی بنیاد پر فوری جوابات حاصل کرنے کے لیے، صارفین بولو کی ٹیم کو فیس بک میسنجر کے ذریعے اپنی ترجیحی زبان میں نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ٹیم تربیت یافتہ ماڈریٹرز پر مشتمل ہے، جو صبح 9:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ پیر سے اتوار تک بولو ٹیم لوگوں کو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں بروقت اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کے لیے موجودہ، قابل اعتماد ذرائع استعمال کرتی ہے۔

ویب سائٹ

فیس بک پیج اور میسنجر سروس کے علاوہ لوگ اسکی ویب سائٹ کے ذریعے قابل اعتماد سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع سے مرتب کردہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ بولو ویب سائٹ پر معلومات انگریزی اور اردو، دونوں زبانوں میں پڑھی جا سکتی ہیں۔

مضامین

بولو ویب سائٹ اس وقت کورونا وائرس، ویکسینیشن،  شناختی دستاویزات ، معذور افراد، سماجی بہبود اور ذہنی صحت سمیت مختلف صحت کے مسائل پر معلوماتی مضامین فراہم کر رہی ہے۔

سروس کا نقشہ

ویب سائٹ چاروں صوبوں پر محیط ایک تفصیلی سروس کا نقشہ بھی پیش کرتی ہے۔ ویب سائٹ کے اس سیکشن میں درج زیادہ تر خدمات یا تو بلا معاوضہ ہیں یا کمزور طبقات کے لیے جزوی طور پر مفت ہیں۔

بولو ٹیم سے رابطہ کریں!

اگر آپ کو کوویڈ 19 سروسز اور ویکسینیشن سینٹرز، شناختی دستاویزات، یا معذور افراد کے حوالے سے معلومات درکار ہیں تو فوری طور پر بولو ٹیم سے رابطہ کریں