سوشل میڈیا آپ کی سوچ اورجذبات کے ساتھ کیسے کھیلتا ہے: 7 اہم نقاط

0
50

کبھی آپ نے انسٹاگرام یا ٹک ٹاک صرف “5 منٹ” کے لیے کھولا ہو… اور اچانک سے ایک گھنٹہ گزرجائے؟
یہ محض اتفاق نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیاں نوجوان صارفین  کوسامنے رکھتے ہوئے سوشل میڈیا فیڈ کو بہت سوچ سمجھ کر ترتیب دیتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں آپ کی فیڈ اصل میں کیسے کام کرتی ہے۔

1۔ آپ کی سوشل میڈیا فیڈ ہمیشہ حقیقت نہیں دکھاتی — یہ وہ دکھاتی ہے جو آپ کو اُن کے پلیٹ فارم پر روک کر رکھے

اشتعال آمیز پوسٹس، ڈرامہ، غصہ پیدا کرنے والا مواد، یا ایسا کانٹینٹ جو آپ کو دوسروں سے موازنہ کرنے پر مجبور کرے فیڈ پر زیادہ دکھائی دیتا ہے تاکہ آپ کی توجہ زیادہ دیر تک اُس پلیٹ فارم پر لگی رہے۔

 2۔ نوجوان صارفین سب سے بڑا ہدف ہوتے ہیں

کیوں؟
کیونکہ نوجوان دوسروں کی نسبت زیادہ وقت آن لائن سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز باقاعدہ طور پر نوجوانوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور پھر آُن کو اسی کے مطابق مواد دکھایا جاتا ہے تاکہ وہ زیادہ دیر تک اسکرین سے جڑے رہیں۔

 3۔ ایک کلک سب کچھ بدل سکتا ہے

The Algorithm

آپ نے فٹنس، سیاست یا رشتوں سے متعلق ایک ویڈیو لائک کی؟
مبارک ہو — فیڈ نے اسے آپ کی شخصیت کا حصہ سمجھ لیا!

الگورتھمز آپ کو ذاتی طور پر تو نہیں جانتے لیکن وہ آپ کی آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر آپ کی پروفائل بناتے ہیں۔

  4۔ یہ صرف لائکس کو نہیں دیکھتے — اس سے زیادہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں

فیڈ صرف یہ نہیں دیکھتی کہ آپ نے کیا لائک کیا — بلکہ یہ بھی دیکھتی ہے کہ آپ کس خبر یا پوسٹ پر زیادہ دیر رکے۔

Social media algorithm

5۔ سنسنی خیز مواد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے

متوازن رائے اکثر وائرل نہیں ہوتی اسی لیے فیڈ اکثر جارحانہ خیالات، یا سنسنی خیز سرخیاں زیادہ دکھاتی ہے۔

 6۔ ایکو چیمبرز کے فلسفے کو سمجھیں اور اس سے بچیں

وقت کے ساتھ سوشل میڈیا پر آپ کو ایک جیسا مواد، ایک جیسی رائے اور ایک جیسے نظریات زیادہ نظر آنے لگتے ہیں۔ اپنی فیڈ کو ایکو چیمبرز بننے سے بچایئں۔ یہ تنقیدی سوچ کو کمزور کرتا ہے اور آپ کی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرتا ہے۔

7۔ “ریلیٹیبل کانٹینٹ” کے بھیس میں اشتہارات

وہ اسکن کیئر ویڈیو؟
وہ “ریلیٹیبل” لائف اسٹائل پوسٹ؟

آپ کی فیڈ میں ایسی اکثر چیزیں در اصل اشتہارات ہوتے ہیں جو اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ وہ آپ کو عام پوسٹ جیسے دکھائی دیں۔

آپ بے بس نہیں ہیں — لیکن باخبر ہونا ضروری ہے

مختلف قسم کے اکاؤنٹس کو فالو کرنآ-

نقصان دہ مواد کو میوٹ کرنا-

اور جو کچھ آپ کو دکھایا جا رہا ہے اس پر سوال اٹھانا-
یہ سب آہستہ آہستہ آپ کی فیڈ کو بدل سکتا ہے۔

آگاہی ہی کنٹرول واپس لینے کا پہلا قدم ہے۔